خبرنامہ خیبر پختونخوا

اٹک ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات 14جنوری کو ہوں گے

اٹک: (ملت+اے پی پی) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اٹک کے انتخابات برائے سال 2017کا انعقاد 14جنوری کو کیا جا رہا ہے الیکشن کے انعقاد کے لیے3 رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کے چیئرمین رانا افسر علی خان ایڈ ووکیٹ جبکہ دیگر2 ممبران میں سلمان خان ایڈووکیٹ اور چوہدری نیئر اقبال ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔ڈسٹرکٹ بار کے 366وکلاء اپنے صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور 10ایگزیکٹو ممبران کا چناؤکریں گے۔ پولنگ صبح 9تا شام 4بجے تک ڈسٹرکٹ بار اٹک میں ہو گی،جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن نہیں ہو گا اس سیٹ پر ثمینہ بی بی ایڈ ووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ بار کی صدارت کے لیے ملک اسرار احمدایڈووکیٹ اور سید طاہر بخاری ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہو گا، اسی طرح نائب صدر کے لیے شاد علی ایڈووکیٹ اور محمد اسرار خٹک ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری کے لیے فیصل پرویز بخاری اور محمد بختیار ایڈووکیٹ، لائبریری سیکرٹری کے لیے تیمور نسیم ایڈووکیٹ اور سردار احسن اختر ایڈووکیٹ اور فنانس سیکرٹری کے لیے احمد نواز ایڈووکیٹ اور توصیف الرحمان ایڈووکیٹ مدِ مقابل ہوں گے ۔ایگزیکٹو ممبرران کی 10نشستوں کے لیے 12امیدوار میدان میں ہیں ۔الیکشن بورڈ ذرائع نے بتایا کہ لائبریری سیکرٹری کے لیے سردار احسن اختر ایڈووکیٹ نے دست برداری کی درخواست دے دی ہے جسے منظور کیا جا رہاہے۔