خبرنامہ خیبر پختونخوا

اٹک: ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

اٹک: (اے پی پی) ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم سلیمان نے 2001 میں راولپنڈی میں دوران ڈکیتی جیولر فضل کو قتل کیا تھا۔ مقتول کے ورثاء کے صلح نامہ کے باوجود عدالت نے مجرم کو اس بناء پر بری کرنے سے انکار کر دیا کہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ پھانسی کے بعد مجرم سلیمان کی لاش ورثاء کے حوالےکر دی گئی ہے۔