خبرنامہ خیبر پختونخوا

اٹک: گھریلو جھگڑا ایک ہی خاندان کی 6 لڑکیوں نے زہرکھا لیا

اٹک:(اے پی پی) تکبیر کالونی میں معمولی گھریلو جھگڑے پر ایک ہی خاندان کی 6 نوجوان لڑکیوں نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس میں سے 3 دم توڑ گئیں جب کہ 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹک کے تھانہ سٹی کی حدود تکبیر کالونی میں ایک خانہ بدوش خاندان کی 6 نوجوان لڑکیوں نے معمولی جھگڑے پر گندم کو کڑوں سے بچانے کے لیے رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے تمام لڑکیوں کی حالت بگڑ گئی، متاثرہ لڑکیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں 3 لڑکیاں فوزیہ ، ملکانی اور ثنا زندگی کی بازی ہار گئیں جب کہ 2 کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زہر خورانی کرنے والی لڑکیوں 3 نندیں اور 2 بھابھیاں شامل ہیں، نند بھاوجوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا جس پر انہوں نے یہ اقدام اٹھایا، ہلاک ہونے والی لڑکی فوزیہ کی 20 روز بعد شادی طے تھی۔