خبرنامہ خیبر پختونخوا

اپردیرسے 3 مشتبہ شدت پسند گرفتار

پشاور:(اے پی پی)اپردیر سے پولیس نے 3مشتبہ شدت پسندوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیاہے ۔ملزمان مزدوروں کےاغوااورپولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث بتائے جاتےہیں۔ پولیس کے مطابق اپردیر کے علاقہ غازی گے خوڑ میں سرچ آپریشن کے دوران 3مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان چترال کے جنگلات سے مزدوروں کے اغوا ،اسکاؤٹس اورسیکورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیاہے۔