خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد،گاڑی کھائی میں گرنے سے5 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: (ملت+اے پی پی) ایبٹ آباد میں ‘کیری سوزوکی’ کھائی میں گرنے کی وجہ سے پانچ افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں- ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ نملی میرہ سے ایبٹ آباد آنے والی مسافر کیری سوزوکی بگنو تر کے قریب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ گاڑی کی کھائی میں گرنے کے فوری بات ہی مقامی لوگ جائے وقعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا تا ہم دشوار گزار راسوتوں کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو ادارے 1122 نے جائے وقعہ پر پہنچ کرزخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو کھائی سے نکال کر کی بے نظیرشہید اسپتال اور ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کیا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنر کر حادثے کے حوالے سے ابتدائی شواہد جمع کرنا شروع کردیے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لائے گئے افراد میں5 افراد جائے حادثہ پر ہی انتقال کر گئے تھے جب کہ دیگر تین زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے جنہیں ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے تا کہ زخمیوں کا بچایا جا سکے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بد قسمت گاڑی سیر و تفریح کے غرض سے ایبٹ آباد آئے تھے۔