خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد؛ گھر میں گیس لیکج سے5 افراد جاں بحق

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ایبٹ آباد میں گھر میں گیس لیکج سے5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایبٹ آباد کی پٹھان کالونی میں ایک گھر میں اہل خانہ گیس ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے جس کے باعث کمرے میں گیس بھر جانے کے نتیجہ میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔