خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد: سری کوٹ میں کارحادثہ 3 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: (اے پی پی) سری کوٹ کے مقام پرکارپل سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق افغان خاندان مانسہرہ سے صوابی جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سری کوٹ کے مقام پرکوٹکے پل سے گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں2 بچوں بلال ، اختر خان اور والد امان اللہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور منتقل کیا جبکہ نعشوں کو مانسہرہ روانہ کر دیا ہے۔