خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد: 2 گروپوں میں تصادم،4 افراد شدید زخمی

ایبٹ آباد:(اے پی پی) لمبا میرا جھنگی میں موبائل فون میسج کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم سے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ میرپور کی حدود لمبا میرا جھنگی میں2گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ذیشان، عثمان، نعمان اور احمد گل شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص نعمان کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی میرپور پولیس موقع پر پہنچ آئی، پولیس نے سابق ناظم یونین کونسل جھنگی سعید مغل سمیت 12 ملزمان نعمان سعید، عثمان سعید، عمیر سعید پسران سعید مغل، علی اور اس کا ایک نامعلوم بھائی پسران گل زیب، ارشد ولد فضل داد، ذیشان ولد ارشد جبکہ دوسرے گروپ میں راجہ نعمان ، احمد گل، دامن گل پسران لال دین کے خلاف تھانہ میر پور میں مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان دامن گل، احمد گل اور نعمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔