خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد :عنبرین کو قتل کرنیوالے 15 ملزم گرفتار

ایبٹ آباد(آئی این پی )ایبٹ آباد میں لڑکی کو قتل کر کے اس کی لاش کو جلانے والے 15 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، عنبرین کو قتل کرنے کا فیصلہ جرگے میں اس لئے کیا گیا تھا کہ اس نے ایک لڑکی صائمہ کی پسند کی شادی کرنے میں مدد کی تھی ۔ جرگے نے اپنے فیصلے میں عنبرین کو مجرم قرار دیتے ہوئے پہلے اس کا گلا دبا کر اس کی جان لینے کا حکم دیا اور اس کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی ۔ پولیس نے کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے قتل کے الزام میں 15 افراد کو حراست میں لے کر ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ عنبرین کی لاش کو رات گئے ایک کیری ڈبہ میں بند کر کے آگ لگا دی گئی تھی ۔