خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایس ایس پی آپریشنز پشاورکا علاقہ غیر سے متصل پولیس چوکیوں کا دورہ

پشاور:( اے پی پی )ایس ایس پی آپریشنزپشاورعباس مجید مروت نے علاقہ غیر سے متصل مختلف پولیس چوکیوں اور تھانوں کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات ‘صفائی اور دیگر مسائل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانہ سربند‘ چوکی سنگو‘ چوکی منظور شہید‘ چوکی اچینی کراس‘ سیکرٹری پل چیک پوسٹ اور تھانہ پشتہ خرہ کا دورہ کیا اور تھانوں میں الرٹ رہنے اور بہترین سیکیورٹی انتظامات کرنے پر پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اورتوصیفی اسناددینے کا اعلان کیا۔