خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایف آئی اے تخت بھائی اور مردان میں ٹریولز ایجنسیوں پر چھاپے ، درجنوں پاسپورٹ برآمد

تخت بھائی (ملت + آئی این پی) اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے مردان ریجن گل رحمان خان کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر ایف آئی اے جان عالم خان کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے تخت بھائی اور کالج چوک مردان میں ٹریولز ایجنسیوں پر چھاپے کے دوران مالکان کو گرفتار کرکے درجنوں پاسپورٹ قبضے میں لے لئے۔گزشتہ روزاسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے مردان ریجن گل رحمان خان کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر FIAجان عالم خان کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے تخت بھائی میں چھاپے کے دوران صفی ٹریول ایجنسی کے مالک آصف ولد امان اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی 22عدد پاسپورٹ قبضے میں لے لئے ۔ جبکہ دوسری کاروائی میں مردان کا لج چوک میں واقع پارٹنر اوورسیز ایجنسی پر چھاپہ مار کر ایجنسی پر چھاپہ مار کر مالک مقصود ولد ممتاز اور عاصم ولد سرتاج کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھی 7عدد پاسپورٹ قبضے میں لے لئے اور انکی ٹریولز ایجنسیاں سیل کردیئے گئے ہیں۔ اور ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور ایمگریشن آرڈنیس کے تحت مقدمات درج کرکے ان کو پابندسلاسل ان کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردیں۔