خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایم ڈی خیبربینک کی برطرفی پر حکم امتناع جاری

ایم ڈی خیبربینک کی برطرفی پر حکم امتناع جاری
پشاور(ملت آن لائن) پشاورہائیکورٹ نے ایم ڈی خیبربینک کی برطرفی پر حکم امتناع جاری کردیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ایم ڈی خیبر بینک شمس عبدالقیوم کو برطرف کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جسے انہوں نے 8 ستمبر کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں آج جسٹس روح الامین اور جسٹس یونس تھیم نے کیس کی سماعت کی جس دوران ایم ڈی خیبربینک شمس عبدالقیوم اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

ایم ڈی خیبربینک کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ برطرفی کا نوٹس غیرآئینی اور غیر قانونی ہے، 3 سال کی بہترین کارکردگی پرملازمت میں 2 سال توسیع دی جائے جب کہ

دوران سماعت عدالت نے سوال کیا، کیا ایم ڈی کو اس طرح ہٹانے کا اختیار حکومت کے پاس ہے، کیا ایم ڈی کو وزیر خزانہ سے ناراضی پر ہٹایا گیا؟ سرکاری وکیل نے اپنے جواب میں کہا کہ ایم ڈی خیبربینک کو قانون کے مطابق برطرفی کا نوٹس دیا گیا۔
عدالت نے برطرفی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ اور ایم ڈی خیبربینک کے درمیان اختلافات طویل عرصے سے چل رہے تھے اور ایم ڈی نے وزیر خزانہ کے خلاف اشتہار شائع کرایا تھا۔ دونوں کے اختلافات کے باعث تحریک انصاف کو بھی خیبرپختونخوا میں اپنی اتحادی جماعت، جماعت اسلامی کی ناراضی کا سامنا تھا۔