خبرنامہ خیبر پختونخوا

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مفرور گل خان افغانی کو گرفتار کرلیا

ایبٹ آباد: (ملت+اے پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس مانسہرہ کی ٹیم نے جھگیاں میں چھاپہ کے دوران 2003ء کے مفرور گل خان افغانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز انسداد منشیات فورس کے ایس ایچ او باجوہ نے نفری کے ہمراہ کینٹ کی حدود جھگیاں میں دھواں بول دیا، لیڈی کانسٹیبل بھی کے ہمراہ موجود تھیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس گل خان افغانی مشہور منشیات فروش کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ لائی جس کے بعد نارکوٹکس فورس ملزم کو مانسہرہ لے گئی۔ ملزم 2003ء سے منشیات کے کیس میں مفرور تھا۔ گل خان افغانی عرصہ داز سے منشیات فروشی میں ملوث تھا، چھاپہ کے دوران سرفروش ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی