خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایپکا خیبر پختونخوا نے پہلے مرحلے کا انتخابی شیڈول جاری کردیا

ایپکا خیبر پختونخو

ایپکا خیبر پختونخوا نے پہلے مرحلے کا انتخابی شیڈول جاری کردیا

پشاور(ملت آن لائن)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ ایسوسی ایشن کے صوبائی پریس سیکرٹری سعید الحق کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے ضلعی ‘ ایجنسی و محکمانہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں ڈی آئی خان ‘ ٹانک‘ جنوبی وزیرستان اور پشاور ہیڈکوارٹر کے دس محکمہ جات جن میں سیشن کورٹ پشاور‘ ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز‘جنرل ڈیپارٹمنٹ ‘ جنرل انسپکٹریٹ‘ ڈی جی ہیلتھ‘ ٹرانسپورٹ ‘ الیکٹرک انسپکٹریٹ ‘ زرعی انجینئرنگ ‘ زرعی ریسرچ ‘اور پراسیکیوشن شامل ہیں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اورجانچ پڑتال کیلئے 2 مارچ جبکہ اعتراضات کیلئے 3 مارچ مقرر کیا گیا ہے‘ کاغذات واپسی وحتمی فہرست اور مندرجہ بالا اضلاع‘ ایجنسی محکمہ جات میں انتخابات 20 مارچ کو ہوں گے۔ انتخابات 8 مراحل میں مکمل ہوں گے۔