خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایچ ایم سی میں نرسوں کے لئے تربیتی کورسز شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور (ملت + اے پی پی) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) نرسنگ ڈائریکٹر حزب اللہ کی نگرانی میں پہلی بار نئے بھرتی مرد و زنانہ نرسز سمیت دیگر متعلقہ سٹاف کی کمیونیکیشن اور بنیادی سکلز بڑھانے کے لئے ہسپتال میں جدید خطوط پر سروس ایجوکیشن یا ریفریشر کورسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کورسز ہر ماہ ہوں گے جن میں کوالٹی کیئر سے متعلق موضوعات انفیکشن کنٹرول ٗ ری ہیبلی ٹیشن ٗ میڈیکیشن ایرر کی روک تھام اور بنیادی ہائی جین پر تربیت کے لئے ہسپتال کے مختلف شعبوں سے سینئر نرسز پر مشتمل ٹیم بنائی گئی ہے جو نرسو ں کو لیکچر اور عملی مظاہرہ کے ذریعے کوالٹی کیئر کے حوالے سے تربیت دیں گے تاکہ ان کی استعداد کار بڑھے اور وہ ہسپتال میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کر سکیں۔