خبرنامہ خیبر پختونخوا

اے این پی ایک مدبر اور باصلاحیت سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے، اسفند یار

پشاور (ملت + آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پارٹی کے سینئر رہنما حاجی محمد عدیل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی ایک مدبر اور باصلاحیت سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ حاجی محمد عدیل پارٹی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء4 شاید ہی کبھی پْر ہو سکے گا، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور یہ ہم سب کا مشترکہ دکھ ہے ،انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں حاجی محمد عدیل کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور جمہوریت کی بقاء4 کیلئے جو قربانیاں انہوں نے دی ہیں وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہیں ، انہوں نے مرحوم حاجی محمد عدیل کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔