خبرنامہ خیبر پختونخوا

باجوڑایجنسی: بارودی سرنگ کا دھماکہ،2ایف سی اہلکارزخمی

باجوڑ ایجنسی(آن لائن) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل ننگا رناواگئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار چشمے سے پانی بھر کر واپس جا رہے تھے کہ بارودی سرنگ کیساتھ ٹکرانے سے دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے#/s#