خبرنامہ خیبر پختونخوا

باجوڑایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا

باجوڑایجنسی (ملت + آئی این پی) باجوڑایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی میں لیویز فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈنے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیل سلارزئی کے علاقے راغگان ڈھیرئی میں 12عدد وزنی بموں کوبرآمد کرکے ناکارہ بنادیا اور علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا۔دریں اثناء پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی بھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردی ہیں اور ایجنسی کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہیں ۔