خبرنامہ خیبر پختونخوا

باجوڑ ایجنسی،سکول وین کے قریب بم دھماکہ، 1 جاں بحق، 4 زخمی

بارجوڑایجنسی (ملت + آئی این پی) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ارنگ میں سکول وین کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور تین بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ۔ پولیٹیکل انتظامیہ اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔