خبرنامہ خیبر پختونخوا

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر بے نظیر بھٹو شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ،باجوڑ زلمی کامیاب

باجوڑایجنسی (ملت + آئی این پی) باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر جاری بے نظیر بھٹو شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ۔ فائنل میچ میں نیشنل الیون نے باجوڑ زلمی فاٹا کو شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر بے نظیر بھٹو شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ۔ فائنل میچ میں نیشنل الیون نے باجوڑ زلمی کو 23رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔ باجوڑ زلمی فاٹا ٹیم کے کپتان زاہد شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ نیشنل الیون نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے4وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے اور باجوڑ زلمی کو میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے 142رنز کا ہدف دیا ۔ باجوڑ زلمی کے طرف سے زاہد شاہ نے4اوورز میں 15رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔ جبکہ محمد یونس نے بھی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3اوورز میں10رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔ نیشنل الیون کی طرف سے ولایت محمد نے35، فیاض 54رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ باجوڑ زلمی کی طرف سے سہیل او رجلال الدین نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سہیل بغیر کوئی رنز رن آؤٹ ہوئے۔ ناصر جمشید اور جلال نے اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن ناصر جمشید 38رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ بعد میں باجوڑ زلمی کا کوئی بیٹسمین کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور مقررہ 16اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنائے ۔ اس کیسا تھ نیشنل الیون نے کامیابی حاصل کی ۔ جان بہادر کو شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ ، صدام خانزادہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین باؤلر جبکہ امجد علی شاہ اور ولایت محمد کو متفقہ طورپر مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیاگیا ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑایجنسی کے صدر اورنگزیب انقلابی تھے ۔ مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کیلئے7ہزار ، رنر اپ کیلئے5ہزار اور آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے10ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ۔