خبرنامہ خیبر پختونخوا

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے خیبرپختونخوا میں 150سے زائد افراد جاں بحق ہوئے:عوامی نیشنل پارٹی

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے خیبرپختونخوا بری طرح متاثر ہوا ہے‘ 150سے زائد لوگ فوت ہوچکے ہیں اور حکومت‘ ادارے اور سیاسی جماعتوں اور میڈیا لوگوں کی مدد کے بجائے پانامہ لیکس پر توجہ دے رہے ہیں‘ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ پانامہ لیکس بین الاقوامی مسئلہ ہے صرف پاکستان کا ن ہیں تمام عوامی مسائل سے توجہ نہ ہٹائی جائے‘ ایک اپنے بچوں کو بچانا چاہتا ہے دوسرا شوکت خانم کو لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں‘ سینیٹر زاہد خان نے کہا جب بھی صوبے میں طوفان آتا ہے تو مرکز میں دھرنے اور دیگر سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں صوبے پر توجہ نہیں دی جاتی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان اور سینیٹر شاہی سید نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور میڈیا اور تمام ادارے سیلاب اور بارشوں سے خیبرپختونخوا میں تباہ ہونے والے علاقوں پر توجہ دیں اور لوگوں کی مدد کریں اور مسائل حل کریں۔ زاہد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے جوں ہی صوبوں میں کوئی آفت آتی ہے تو مرکز میں دھرنے اور دیگر سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ پہلے آئی ڈی پیز کا مسئلہ تھا لوگ بے گھر تھے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا تو مرکز میں دھرنے دیئے جاتے رہے اور آئی ڈی پیز کو نظر انداز کیا گیا ابھی صوبے ممیں بارشوں اور لیند سلائیڈنگ کی وجہ سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں کوہستان کا رابطہ ملک اور صوبے سے منقطع ہے لیکن ساری توجہ پانامہ لیکس پر دی جارہی ہے اور حکومت‘ میڈیا اور اداروں کی توجہ نہیں ہے۔ صوبے میں ایک سو پچاس سے زائد لوگ فوت ہوگئے ہیں لیکن کسی جماعت کے سربراہ یا حکومت کے نمائندہ نے ان کے ساتھ ہمدردی نہیں کی اور علاقے کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی نقصان کی تلافی کی صوبے میں دہشت گردی عروج پر ہے اغواء ہورہے ہیں تاجر پشاور سے بھاگ رہے ہیں مادل پولیس تاجروں کو کہتی ہے کہ اپنی حفاظت کا انتظام خود کریں پانامہ لیکس پر شور شرابا کرنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ پانامہ لیکس ہے یا پاجامہ لیکس پوری دنیا کا مسئلہ ہے یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے صرف پاکستان کا نہیں تمام مسائل سے توجہ ہٹا کر صرف پانامہ لیکس پر توجہ دینا صحیح نہیں ایک اپنے بچوں کو بچانا نچاہتا ہے دوسرا شوکت خانم کو ادھر لوگوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن عوامی مطالبہ پر شروع کیا گیا تھا اور آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہنا چاہئے۔ (ن غ/ و خ)