خبرنامہ خیبر پختونخوا

بارش اورلینڈ سلائیڈنگ سے دوسوبارہ ہلاکتوں کی تصدیق

پشاور:(اے پی پی)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے مطابق نو مارچ سے اب تک ملک بھر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے دوسوبارہ افراد ہلاک ہوئے۔خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کے باعث تودے گرنے اور ندی نالوں میں طغیانی سے ہلاکتیں اٹھہتر تک جا پہنچیں ہیں۔ این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق بارشوں کی تباہ کاریوں سے ایک سو اٹھاسی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار چار سو اٹھائیس گھر تباہ ہوئے ہیں۔ صرف خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کے باعث حادثات میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے۔ وادی کردیہ میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث تیس افراد پھنس گئے۔ دو افراد جاں بحق ہوئے۔ داسو میں انتظامیہ اور رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کے دوران تودے گرنے سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔