خبرنامہ خیبر پختونخوا

بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ملحقہ علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (ملت + اے پی پی) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک جبکہ وسطی علاقوں مین دھند پڑنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمات کے ڈائریکٹرجنرل غلام رسول نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا سوات مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے دھند کی شدت میں کمی واقع ہو گی انھوں نے کہا کہ ملک کے وسطی علاقوں فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں دھند کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ہے۔