خبرنامہ خیبر پختونخوا

بالاکوٹ، وادی کاغان میں برفباری

بالاکوٹ:(ملت+آئی این پی ) بالاکوٹ انتظامیہ نے وادی کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وادی کاغان اور بالاکوٹ کے دیگر حصوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے شاہراہیں بند ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ نے برفباری کے باعث مہانڈری سے آگے کا راستہ بند کر دیا ہے اور سیاحوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لواری ٹاپ بھی برف باری کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہے اور برفباری کے باعث سیاحوں کو وادی کاغان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔