خبرنامہ خیبر پختونخوا

بالاکوٹ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

بالاکوٹ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

بالا کوٹ:(ملت آن لائن) منگ روڈ پر مسافر جیپ حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ بالاکوٹ کے نواحی گاؤں جانے والی مسافر جیپ منگ روڈ پر حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تاہم واقعے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا۔