خبرنامہ خیبر پختونخوا

بانڈہ سیدخان:گھریلوتنازعہ پرفائرنگ سےخاتون جاں بحق

ایبٹ آباد۔:(اے پی پی) بانڈہ سید خان میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی دو خواتین میں سے ایک خاتون زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ حویلیاں کی حدود بانڈہ سید خان میں گذشتہ رات ساڑھے نو بجے معمولی توں تکرار کے بعد غلام مرتضیٰ ولد ذاکر خان نے دونوں خواتین پر فائرنگ شروع کر دی جس سے 44 سالہ خالدہ عاشق زوجہ محمد عاشق شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔