خبرنامہ خیبر پختونخوا

بدعنوانیوں کے ذمہ دار بنی گالہ کے بادشاہ ہیں: زاہد خان

عوامی نیشنل:(ملت+اے پی پی) پارٹی کے رہنما زاہد خان نے عمران خان اور پرویز خٹک پر کڑی تنقید کرتےہوئے انہیں صوبے میں بدعنوانی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں زاہد خان نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کی بدعنوانیوں کی تمام ذمہ داری بنی گالہ کے بادشاہ پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر نے عمران خان کی پارسائی کا پول کھول دیا، صوبے میں شجر کاری اور خیبر بینک جیسے میگا اسکینڈل سامنے آچکے ہیں، نیب اور تمام تفتیشی ادارے کارروائی کریں۔