خبرنامہ خیبر پختونخوا

بنوں،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ناصر خان نے کابینہ کی تشکیل دے دی

بنوں (ملت + آئی این پی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ناصر خان نے کابینہ کی تشکیل دے دی،جنرل سیکرٹری اختر علی شاہ اور الخدمت فا?نڈیشن کے صدر محمد جلال شاہ ایڈوکیٹ منتخب ہو گئے۔جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر سے کابینہ کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی ضلعی امیر ڈاکٹر ناصر خان نے شوریٰ کے اجلاس میں ضلع بنوں کا بینہ کاباقاعدہ اعلان کیا جس میں جماعت اسلامی کے نائب امراء4 انعام الحق ،محمدرسول وزیر ،اجمل خان ،مطیع اللہ خان ،جنرل سیکرٹری اختر علی شاہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی ندیم انصاریٰ ،پروفیسراویس قرنی،محمود اعوان ،پر یس سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ خان ، الخدمت فا?نڈیشن کے صدر محمد جلال شاہ ایڈوکیٹ،فنانس سیکرٹری اکرام اللہ ،شعبہ فہیم دین انچارج مولانا عارف اللہ ،جمعیت اتحاد علماء4 کے انچارج مولانا قمر زمان اورشعبہ پرائیویٹ سکولز محمد سبحان مقر ر کر دیئے گئے ہیں یادر رہے کہ نومنتخب کابینہ دو سال کیلئے ہو گا۔