خبرنامہ خیبر پختونخوا

بنوں، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق،ملزمان فرار

بنوں: (ملت+آئی این پی) بنوں کے علاقہ چک ڈاؤن میں موٹر سا ئیکل سوار افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پیر کو پولیس کے مطابق بنوں کے علاقہ چک ڈاؤن میں موٹر سائیکل پر سوار افراد نے کار پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں شروع کردیں۔ (ن غ)