خبرنامہ خیبر پختونخوا

بنوں سٹی پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

بنوں (ملت + آئی این پی) سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور آتش بازی کا سامان برآمد کرکے 2دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عقیق حسن نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے چوک بازر بنوں میں واقع میناری بازار می ں کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان آتش بازی ،دھماکہ خیز بارودی آتش بازی کا سامان برآمد کرکے دو دکانداروں سفیر اور کامران کو گرفتار کرلیا جن میں ایک پیٹی سرسری،468بینگن نما بم،300عدد درمیانی سرسری90بڑی سرسری،900ماچس بم کے ڈبے،400چھوٹے سائز کی سرسری،100چھوٹے بم،30پیکٹ بارودی بم،40بڑی فوارہ نما سرسری،20پیکٹ سٹار فواہ پٹاخے اور دیگر مواد برآمد کرلیا۔ڈی ایس پی کے مطابق رات کو پٹا خوں اور بارودی آتش بازی کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ فائرنگ ہورہی ہے یا آتش بازی جسکی وجہ سے عوام اور پولیس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اسلئے کسی کو بھی دھماکہ خیز آتش بازی ککرنے یا اس قسم کا سامان فروحت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔