خبرنامہ خیبر پختونخوا

بنوں میں دوروز سے جاری کرفیوختم

بنوں میں دوروز سے جاری کرفیوختم
بنوں:(ًلت آن لائن) نورڈ جانی خیل روڈ پر دوروز سے لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔ بنوں کے علاقے نورڈ جانی خیل روڈ پردو روز قبل سیکورٹی فورسز کی گاڑی پربم حملے کے نتیجے میں لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب نورڑ میں ہی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 15 بارہ بور بندوقیں، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل ہیں۔