خبرنامہ خیبر پختونخوا

بنوں میں کھیتوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

بنوں:(اے پی پی)بنوں میں تھانہ منڈان کی حدود میں کھیتوں سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کردیں۔تھانہ منڈان کی پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ منڈان کی حدود سے کھیتوں سے دو افراد کی ملی ہیں ، جنہیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کردی گئی ہیں، مقتولین کی شناخت محمد حسین اور وسیم کے نام سے ہوئی جو کوثر فتح خیل کے علاقے کے رہائشی ہیں۔فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔تھانہ منڈان پولیس نے مقتولین کے ورثاء کی طرف سے نامعلوم افراد کی خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔