خبرنامہ خیبر پختونخوا

بنوں میں3 روزہ انسدادپولیو مہم کاآغاز

پشاور:( اے پی پی )بنوں میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ‘ ای پی آئی انچارج ڈاکٹر الطاف کے مطابق مہم کے دوران 38یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 90ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں 16ہزار آئی ڈی پیز بچے بھی شامل ہونگے‘انسداد پولیو مہم کیلئے 642ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ائیر یا انچارج کی تعداد 144کردی گئی ہے۔