خبرنامہ خیبر پختونخوا

بنوں: نامعلوم ملزمان نے خواجہ سراؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی

بنوں: نامعلوم

بنوں: نامعلوم ملزمان نے خواجہ سراؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی

پشاور:(ملت آن لائن) صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں خواجہ سراؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی اور وہاں پر موجود 32 ہزار روپے نقدی، قیمتی کپڑے اور ساز و سامان بھی لے اڑے۔ بنوں میں نامعلوم مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر بالا خانوں میں گھسے اور وہاں موجود 32 ہزار روپے نقدی، قیمتی کپڑے اور ساز و سامان لے اڑے۔
ملزمان نے جاتے ہوئے ٹھکانوں کو آگ بھی لگا دی۔
واقعے کے بعد خواجہ سراؤں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی مظلوم اور محکوم طبقہ ہیں، ہمیں دیگر شہریوں کے حقوق نہیں مل رہے اور ہمیں چین سے رہنے بھی نہیں دیا جارہا۔ سراپا احتجاج خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہم پر امن شہری ہیں، ہماری کسی سے دشمنی ہے نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا ہے۔ 2 سال سے ہمارے ناچ گانوں پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ ہم غیر محفوظ ہیں، کوئی بھی ہمارے ٹھکانے میں گھس کر تنگ کرتا ہے، ہم نے بمشکل جمع پونجی کر کے اپنے خاندانوں کے لیے خریداری کی تھی جو ملزمان اپنے ساتھ لوٹ کر لے گئے۔ خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی دیگر شہریوں کی طرح بنیادی حقوق فراہم کر کے تحفظ دیا جائے اور آگ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ اور مال مسروقہ برآمد کیا جائے۔