خبرنامہ خیبر پختونخوا

بنوں: نہرمیں 3بچےڈوب کر جاں بحق

بنوں (آئی این پی) بنوں میں کاروان خوڑ نہر میں 3بچے نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، تینوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق پیر کو بنوں میں کاروان خوڑ نہر میں تین بچے نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق بچوں میں 6سال کا ابو ہریرہ،9سال کا واحد اللہ اور 7سال کا منیب شامل ہیں، تینوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔(اح)