خبرنامہ خیبر پختونخوا

بنوں یونیورسٹی کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے، وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر سلطان محمود

بنوں (ملت + آئی این پی) بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ بنوں یونیورسٹی کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے یونیورسٹی کی تعمیر وترقی کیلئے بنیادی اور ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائینگے بنوں یونیورسٹی نے کم عر صہ میں تعلیمی پسماندگی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا بنوں کے طلباء وطالبات میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں طلباء کو تمام بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر مہیا کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ان خیالات کا اظہار آئی ٹی کیمپس میں مائیکرو سافٹ اکیڈمی کے زیراہتمام سٹرٹفیکٹ بھی تقسیم کئے گئے اور اور پاک ایشیاء اور الائیڈ بک میلے کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر ورنگزیب خان، پروفیسر ڈاکٹر ناصر گل ملک نیاز خان ،سینان درانی ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بنوں یونیورسٹی کی ترقی اور خوبصورتی کی بحالی کیلئے جامع پلان ترتیب دیدیا ہے جس میں اکیڈمیک بلاک،ٹربئیل ہاسٹلز ،کمپوٹر لیب ،لا کالج اور یونیوسٹی کے مزید شعبے کھولنے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا بنوں یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کے فروغ اور سلبس کو عالمی دنیا کے ہم آہنگ کرنے کیلئے امریکہ مائکرو سافٹ سے معاہدہ کرلیا ہے فکلٹی اور طلباء وطالبات کیلئے ان لائن ٹرینگ پروگرام کا بہت جلد آغاز کیا جارہا ہے اس موقع پر بہتر کارکردگی پر پروفیسر ڈاکٹر ناصر گل اور ڈائریکٹر اونگزیب خان کو ایورڈ دیا گیا ہے ۔