خبرنامہ خیبر پختونخوا

بٹ خیلہ سے چائلڈ پورنوگرافر گرفتار

بٹ خیلہ سے چائلڈ پورنوگرافر گرفتار

پشاور:(ملت آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائمز برانچ نے مالاکنڈ کے علاقہ بٹ خیلہ سے چائلڈ پورنوگرافر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کرکے جعلی اکاونٹ بنایا تھا۔ ملزم دوستی کے ذریعے بچوں کی تصاویر اور وڈیوز حاصل کرتا تھا اور بچوں سے حاصل کردہ وڈیوز کو انہیں بلیک میل کے لئے استعمال کرتا تھا۔ ڈائریکٹر سائبر کرائمز ایف آئی اے کیپٹن (ر) محمد شعیب نے پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ کی موجود کا انکشاف کیا تھا۔
پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ موجود ہیں: ایف آئی اے
انہوں نے کہا کہ ملک میں چائلڈ پورنو گرافی کے چار کیسز رجسٹرڈ ہیں جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس حوالے سے ملوث گروہ موجود ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف شکایات بیرون ملک سے آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ چار کیسز کے علاوہ چار دیگر انکوائریاں بھی جاری ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی کے بین الاقوامی گروہوں کے ممبر ہیں جو پڑھے لکھے اور انگریزی زبان میں گفتگو کرنا جانتے ہیں اس سے قبل بچوں کی ممنوعہ فلمیں انٹرنیٹ پر دوسرے ممالک اپ لوڈ کرنے والے الیکٹریکل انجینئر کو بھی ایف آئی اے نے جھنگ سے گرفتار کیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائمز ونگ ایف آئی اے خالد انیس نے بتایا کہ اس حوالے سے انٹرپول کینیڈا نے وزارت داخلہ کو اطلاع دی، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔