خبرنامہ خیبر پختونخوا

بٹ گرام میں زلزلےکے خوف سےمدرسےمیں بھگڈرمچنےسے57 طلبا زخمی

پشاور:(آئی این پی) زلزلے کے خوف سے بھگڈر مچنے سے مدرسے میں زیر تعلیم 57 طلبا زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بٹ گرام میں واقع دینی مدرسے کی تیسری منزل پر زیر تعلیم بچے زلزلے کے باعث عمارت ہلنے کی وجہ سے خوف کا شکار ہوگئے اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 57 بچے زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا- اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ باقی تمام بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔