خبرنامہ خیبر پختونخوا

بھارتی خاتون کی موت کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا

کوہاٹ:(اے پی پی) کوہاٹ میں بھارتی خاتون کی موت کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا،پولیس کے مطابق خاتون نےخودکشی کی تاہم واقعے میں قتل کےپہلو پر بھی تفتیش جاری ہے ۔ گزشتہ ماہ 28 جولائی کو کوہاٹ کےعلاقے کےڈی اے میں عائشہ نام کی بھارتی خاتون کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون نےخود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا تھا تاہم خاتون کے شوہر عبدالواحد کا کہنا ہےعائشہ اُن کےساتھ خوشگوار زندگی گزار رہیں تھیں اس لیےیہ واقعہ خودکشی کا نتیجہ نہیں۔ عبدالواحد کےمطابق گھرسے80 تولےسونا اورعائشہ کا موبائل فون بھی غائب ہے اس کے علاوہ عائشہ کو رواں برس پاکستانی شہریت بھی ملنےوالی تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ پولیس اس سلسلے میں ہر پہلو کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ معمہ جلد حل کرلیا جائے گا ۔