خبرنامہ خیبر پختونخوا

بھیگ مانگنے والے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے :عمران خان

پشاور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں میگا چیلنج یوتھ کارنیوال کا افتتاح کر دیا ، کہتے ہیں ہار مانیں گے تو ہار جائیں گے ، آخری گیند تک مقابلہ کرنے والا ہی چیمپئن بنتا ہے ، بھیک مانگنے والے کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈاک کر بات نہیں کرسکتے ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں میگا چیلنج کارنیوال کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں زبردست سیاسی تبدیلی آئی ہے ، ہار مانیں گے تو ہار جائیں گے ، چیمپئن آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے اور وہی فتح پاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات بیس ارب ڈالر ہے جبکہ سنگاپور جو پشاور سے بھی چھوٹا ہے اس کی برآمدات 512 ارب ڈالر ہے ، بھیک مانگنے والے کبھی کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے ۔ میگا ایونٹ میں ملک بھر سے دو سو یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ایک ہزار طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں جو میگا ایونٹ میں ڈرامہ ، گلوکاری ، تقریر ، نعت خوانی سمیت متعدد مقابلوں میں حصہ لیں گے