خبرنامہ خیبر پختونخوا

بے قابو ٹرک سکول میں جا گھسا، 4 طالبعلم جاں بحق

باغ: (ملت+آئی این پی) باغ کے علاقے میں بے قابو ٹرک سکول کی دیوار توڑ کر اندر جاگھسا جس کے نتیجے میں 4 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ ٹرک کی بریکس فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے باعث ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ پاسکا اور ٹرک سکول کی عمارت میں گھس گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلبا کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے کے 30 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دے کر گھر بھجوا دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔