خبرنامہ خیبر پختونخوا

تحریک انصاف کو شدید دھچکا، ایک ساتھ 21ارکان ڈی سیٹ

تحریک انصاف کو شدید دھچکا، ایک ساتھ 21ارکان ڈی سیٹ
لاہور (ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ضلع ناظم اور نائب ناظم سمیت ضلع کونسل کے 21 ارکان کو ڈی سیٹ کردیا ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے ضلع ناظم ایبٹ آباد شیر بہادر اور نائب ناظم شوکت تنولی سمیت ضلع کونسل کے 21 ارکان کو ڈی سیٹ کردیا۔ کیس کا فیصلہاڑھائی سال بعد سنایاگیا ہے۔ ضلع کونسل کے ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد دوبارہ الیکشن کراکے نئے ارکان اور ناظم و نائب ناظم منتخب کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ 30 مئی 2015 کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے اور صوبائی حکمران جماعت تحریک انصاف اکثر ضلعوں میں حکومتیں بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ تحریک انصاف کی جانب سے ضلع ناظم ایبٹ آباد کی نشست کیلئے علی جدون کو نامزد کیا گیا تھا لیکن پی ٹی آئی کے ہی شیر بہادر نے اپنے ساتھیوں سمیت بغاوت کرتے ہوئے ن لیگ سے اتحاد کرلیا۔ بلدیاتی انتخابات میں شیر بہادر اور شوکت تنولی مسلم لیگ ن کی حمایت کے ساتھ بالترتیب ضلع ناظم اور نائب ناظم منتخب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے علی جدون انتخاب ہار گئے۔جس پرفلور کراسنگ پر تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی جدون نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا جہاں آج اس کیس کا تقریباً اڑھائی سال بعد فیصلہ سنایا گیا ،فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے کیمپ میں مایوسی دوڑ گئی ہے۔