خبرنامہ خیبر پختونخوا

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر عمل درآمد شروع کر دیا

پی ٹی آئی

ہری پور۔ (ملت آن لائن) تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل چوہدری ظہیر اختر نے حطار میں 45 لاکھ روپے کی لاگت سے عوامی ٹیوب ویل بورنگ کا افتتاح کر دیا۔ اس ٹیوب ویل کی تنصیب سے علاقہ کے اندر پینے کے صاف پانی کے بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف کے پارٹی ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان، ایم پی اے ارشد ایوب خان نے الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر عملی طور پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، ملک بابر خان کی رہائش گاہ پر ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کی سرکردہ شخصیات چوہدری محمد اشرف، ممبر ضلع کونسل چوہدری ظہیر اختر، ہزارہ لیبر ونگ کے ضلعی صدر ملک قمر حیات، سابق ناظم ملک محمد اکرم، ملک لیاقت زمان، ناظم ملک عاصم، چوہدری صفدر زمان، یوتھ کونسلر مظہر علی شاہ، ملک رفاقت زمان، سابق کونسلر ملک سلیم، محمد مسکین، چوہدری حاجی عرفان، قاری شکیل، احمد ساجد اور ملک ریاست سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔