خبرنامہ خیبر پختونخوا

تربت ، بلیدہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ،دہشتگرد مارا گیا

تربت (ملت + آئی این پی) تربت کے علاقے بلیدہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے‘ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ جمعرات کو تربیت کے علاوہ بلیدہ میں ایف سی سرچ آپریشن جاری تھا سرچ آپریشن جس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ (ن غ)