خبرنامہ خیبر پختونخوا

تربت: سیکورٹی فورسزکی کارروائی، 7 افراد گرفتار

تربت:(آئی این پی) تربت کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہے میں 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق تربت شہر اور نواحی علاقے تمپ میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ کارروائی کے دوران مذکورہ علاقوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہے میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔