خبرنامہ خیبر پختونخوا

تربیلا میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل توقیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

راولپنڈی (آئی این پی) تربیلا میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل توقیر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی جس میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات سمیت سینئر ملٹری اور سول حکام اور شہید کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تربیلا میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل توقیر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات ‘ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال اور دیگر سینئر ملٹری اور سول حکام سمیت شہید کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ (ن غ)