خبرنامہ خیبر پختونخوا

ترقی کاراز کمپیوٹر کی تعلیم میں پوشیدہ ہے‘ ارباب محمدعثمان

پشاور:( اے پی پی ) نئی نسل کی ترقی کا راز کمپیوٹرکی تعلیم میں پوشیدہ ہے‘ یہ بات ارباب محمدعثمان خان نے ایس ایس کمپیوٹرکالج ترناب میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ ہماری نئی نسل دنیاکی دیگر اقوام کیساتھ شانہ بشانہ اس وقت کھڑی ہوسکی گی جب یہ دیگر علوم کیساتھ کمپیوٹرکی تعلیم بھی حاصل کرے‘ تقریب میں کالج کے طلباء ‘والدین اور علاقہ کے عمائدین موجود تھے‘ ایس ایس کمپیوٹر کالج کے ایم ڈی شفقت ہارون اعوان نے مہمان خصوصی اورطلباء کا شکریہ ادا کیا‘ اس موقع پر کالج پرنسپل کلیم اﷲ اعوان نے مہمان خصوصی کوشیلڈ بھی دی‘ اس موقع پر ارباب محمدعثمان خان نے فرسٹ ‘سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن پر آنے والے طلباء کو اسناد اورٹرافی بھی دی۔