خبرنامہ خیبر پختونخوا

تعلیم کے فروغ کیلئے نجی تعلیمی ادارے اہم کرداراداکررہے ہیں،شوکت حیات خان

تعلیم کے فروغ کیلئے نجی تعلیمی ادارے اہم کرداراداکررہے ہیں،شوکت حیات خان
مردان: (مہلت آن لائن)چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن شوکت حیات نے کہاہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی داروں کامعیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کرداررہاہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے دی سمارٹ سکول شیخ ملتون ٹاؤن کے دورے کے موقع پراساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسکول کے پرنسپل سہیل خان بھی موجود تھے۔ چیئرمین بورڈ نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے کامیاب تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کرداراداکررہے ہیں۔