خبرنامہ خیبر پختونخوا

تعلیم ہی ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے‘ تصور حسین

پشاور۔07نومبر (ملت + اے پی پی) طلباء اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں تعلیم ہی ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے یہ بات تصور پبلک سکول کے پرنسپل تصور حسین نے سکول میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ‘ انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کا فروغ ہمارا نصب العین ہے اور اس مقصد کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے طلباء کو نصیحت کی ہے کہ حصول علم کو اپنا مقصد اولین بنائیں۔