خبرنامہ خیبر پختونخوا

تودے میں پھنسے ماں اور بچوں کو زندہ نکال لیا گیا

پشاور:(اے پی پی) کوہستان میں دو بچوں سمیت تودے میں دبنے والی ماں معجزانہ طور پر زندہ نکل آئی۔ ملبے تلے دبے مزید بیس افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔کوہستان کے اتھور گائوں میں پہاڑی تودے کے ملبے میں پھنسی ماں اور اس کے دو بچے چار روز بعد زندہ نکال لئے گئے۔ جس کے بعد حادثے میں بچ جانے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ ملبے سے دو افراد کی لاشیں بھی نکالی جاچکی ہیں۔ملبے میں بیس افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں جب کہ امدادی سرگرمیوں کے لئے این ایچ اے کی بھاری مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 82 تک پہنچ گئی ہے جب کہ گلگت بلتستان میں 16 افراد لقمہ اجل بنے۔